امریکا میں شدید برفباری، سکول بند، وفاقی ملازمین کو چھٹیاں‌

Last Updated On 16 November,2018 10:22 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برف باری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل ہل کی عمارتیں برف سے ڈھک گئیں۔ سکول بند اور وفاقی ملازمین کو چھٹیوں‌ کی سہولت دیدی گئی.

امریکا کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل ہل کی عمارتیں برف سے ڈھک گئیں۔ واشنگٹن میں تعلیمی سلسلہ معطل کرتے ہوئے سکول بند اور وفاقی ملازمین کو چھٹی کی سہولت دے دی گئی۔۔

نیویارک کے سینٹرل پارک اور ٹائم سکوائر پر شہری برفباری انجوائے کرنے باہر نکل آئے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں شہریوں کو برفباری میں انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پالتو جانور بھی برفباری سے لطف اندوز ہوئے۔