تین روزہ جنگ کے بعد حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی

Last Updated On 15 November,2018 09:39 pm

غزہ: (دنیا نیوز) دونوں فریق دو ہزار چودہ کی ڈیل پر کاربند رہنے پر رضامند ہو گئے۔

اسرائیلی وزیر دفاع ایوڈگور لیبرمین نے جنگ بندی پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ حماس نے اسرائیلی وزیر دفاع کے استعفیٰ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اعلیٰ قیادت کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں نے اسرائیل میں سیاسی زلزلہ برپا کر دیا۔

جنگ کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید جبکہ ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہوا ہے۔