مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد پنچایت الیکشن مسترد

Last Updated On 18 November,2018 08:09 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر میں ہونے والے نام نہاد پنچایت الیکشن کوعوام نے مسترد کر دیا، وادی میں ہڑتال رہی، حریت رہنماؤں کے مطابق الیکشن کا مقصد عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنا اور سب اچھے کاتاثر دینا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد پنچایت الیکشن کے موقع پر حریت رہنماؤں کے اعلان پر وادی بھر میں ہڑتال کی گئی۔ بازار، دکانیں، تعلیمی ادارے بند، سڑکیں سنسان رہیں۔

حریت رہنماؤں کا کہنا ہے پنچایتی الیکشن محض بین الاقوامی برادری کی آنکھ میں دھول جھونکنے کے لیے ہیں، جسے عوام نے ہمیشہ مسترد کیا ہے۔

الیکشن کے پیش نظر قابض فوج نے بڈگام، بارہ مولا، بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں ٹرینوں کی آمدو رفت معطل کر دیں جبکہ انٹرنیٹ سروسز بھی بند رہیں۔