تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے انسانی ٹشوز، شریانوں سے دل بنانے میں کامیابی

Last Updated On 16 April,2019 03:06 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) سائنسدانوں نے پہلی بار تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے انسانی ٹشوز اور خون کی شریانوں سے دل بنانے میں کامیابی حاصل کر لی۔

تل ابیب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹڈ دل کو متعارف کرایا ہے اس دل کا حجم خرگوش کے دل جتنا ہے مگر یہ مکمل پمپ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

سائنسدان اگلے مرحلے میں تھری ڈی پرنٹڈ دل کو انسانی دل کی طرح دھڑکنا سکھانے کی کوشش کریں گے جس کے بعد ان کا ٹرانسپلانٹ جانوروں میں کیا جائے گا۔