کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) اسٹراٹولانچ نامی اس ہوائی جہاز کے 6 انجن اور 28 پہیے ہیں، اس کے پروں کا پھیلاؤ ایئربس کے A380 جہاز سے بھی دوگُنا ہے۔ یہ ہوائی جہاز مصنوعی سیاروں کو خلا میں پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اسٹراٹولانچ سسٹمز نامی کمپنی کے مطابق ایک فٹبال کے میدان سے بھی زیادہ پروں کا پھیلاؤ رکھنے والے اس ہوائی جہاز نے کیلیفورنیا کے موہاوی صحرا میں واقع ایک ایئرفیلڈ سے اڑان بھری اور ڈھائی گھنٹے کی پرواز کے دوران تجرباتی مشقیں کیں۔ اسٹراٹولانچ سسٹمز نامی یہ کمپنی خلا میں سامان کی ترسیل کے نظام کے لیے کام کر رہی ہے اور یہ پراجیکٹ اسی کمپنی کا ہے۔
جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق اپنی اولین پرواز کے دوران اس جہاز نے 304 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار حاصل کی جبکہ یہ 17 ہزار فٹ یا قریب 5200 میٹر کی بلندی تک گیا۔ 117 میٹر چوڑے اس ہوائی جہاز کا وزن 220 ٹن ہے۔
اس جہاز کے دو مرکزی ڈھانچے یعنی سامان یا مسافروں کو لے جانے والے حصے ہیں۔ اس کے 28 پہیے ہیں جبکہ اس میں بوئنگ 747 ہوائی جہاز میں استعمال ہونے والے چھ انجن نصب ہیں۔
117 میٹر چوڑے اس ہوائی جہاز کا وزن 220 ٹن ہے۔ اس جہاز کے دو مرکزی ڈھانچے یعنی سامان یا مسافروں کو لے جانے والے حصے ہیں۔ اسٹراٹولانچ ہوائی جہاز کو ایک ایسے موبائل پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو خلا میں مصنوعی سیارے پہنچانے میں معاون ہو گا۔ امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں یہ خلاء میں مسافر بردار شٹلز بھی پہنچا سکے گا۔
اسٹراٹولانچ سسٹمز کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ژاں فلائڈ کے مطابق، ’’آج کی پرواز زمین پر موجود لانچنگ سسٹمز کا متبادل تیار کرنے کے ہمارے مشن کو آگے بڑھانے میں آگے کی جانب ایک قدم ہے۔‘‘