ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کی سونی کمپنی نے 63 فٹ چوڑا اور 17 فٹ اونچا 16 کے ٹیلی ویژن سیٹ نمائش کے لیے پیش کر دیا ہے۔
سونی کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ 16 کے ٹیلی ویژن کو لوگوں تک پہنچنے میں تقریباً 10 سل لگ جائیں گے۔ اتنا بڑا ٹیلی ویژن بنانا ایک اہم کارنامہ ہے۔ سونی کمپنی نے اس ٹیکنالوجی کو کرسٹل ایل ای ڈی کا نام دیا ہے جس میں بہت ہی باریک ایل ای ڈی کو استعمال کیا جاتا ہے۔
کمپنی حکام کے مطابق اس ٹی وی کی جسامت ایک بس کے برابر ہے۔ اس کا معیار 1080 ایچ ڈی ویڈیو سے بھی آٹھ گنا زیادہ ہے۔ اس کے پکسل دھندلاتے نہیں اور نہ ہی تصویر کی باریکی پر کوئی فرق پڑتا ہے۔
اس ٹی وی سکرین کی چوڑائی 63 فٹ اور اونچائی 17 فٹ ہے۔ اسے یوکوہاما شہر میں ایک میک اپ بنانے والی کمپنی میں نصب کیا گیا ہے۔ یہ دو منزلوں کی جگہ گھیرے ہوئے ہے۔