واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی مشہور ایپ ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی روزانہ صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی میں ڈبکی لگاتے ہیں، روزانہ آٹھ کلومیٹر چلتے ہیں اور دو دن بھوک رہتے ہیں۔ اپنے اس معمول کو انہوں نے اپنی کامیابی کا راز قرار دیا ہے۔
برطانونی نشریاتی ادارے بی بی سی میں چھپنے والی دلچسپ خبر کے مطابق ٹویٹر کے سربراہ جیک ڈورسی روزانہ صرف ایک وقت کھانا کھاتے ہیں، ہفتہ اور اتوار کو بھوکے رہتے ہیں اور 8 کلومیٹر پیدل چل کر اپنے دفتر جاتے ہیں۔ یہ سب کچھ وہ گزشتہ 20 برسوں سے کر رہے ہیں۔
اپنے روزانہ کے معمول کے علاوہ 42 سالہ جیک ڈورسی کی تنخواہ بھی بہت غیر معمولی ہے۔ فوربز میگزین کے مطابق 42 سالہ جیک ڈورسی کی دولت پانچ ارب ڈالر ہے لیکن گزشتہ سال انہوں نے تنخواہ کا جو پہلا چیک دیا گیا تھا وہ محض ایک ڈالر چالیس سینٹ کا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق 300 ملین صارفین ماہانہ ٹویٹر استعمال کرتے ہیں اور 2018ء کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو 909 ملین ڈالر کی ریکارڈ آمدن ہوئی تھی۔
ڈورسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پورے دن میں شام ساڑھے چھ بجے کے قریب صرف ایک مرتبہ بھرپور کھانا کھاتے ہیں جس میں عموماً پروٹین اور سلاد شامل ہوتا ہے۔