نیویارک: (روزنامہ دنیا) کہتے ہیں کہ انسان اگر متحد ہو تو ناممکن کو بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے لیکن یکجہتی صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ روبوٹس میں بھی کافی ضروری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی انجینئرزکے تیار کردہ 10 ڈاگ روبوٹس نے بھاری بھرکم ٹرک کھینچ کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاگ روبوٹس کی چار ٹانگیں ہیں جو نہ صرف بھاری وزن کھینچ سکتے ہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے بھی شاہکار ہیں اورسب مل کرسڑک پر ایک بھاری بھر کم ٹرک کو کھینچ رہے ہیں۔
ان روبوٹس میں ٹرک کھینچنا اتنا اہم نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے تحت مل جل کر ایک مشترکہ کام سر انجام دینا اصل کامیابی ہے جسے امریکی انجنئر نے شب و روز کی محنت سے انجام دیا۔