لاہور: (دنیا نیوز) واٹس ایپ انتظامیہ ان دنوں ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے تحت صارفین اپنی چیٹ کنورسیشنز کے سکرین شاٹس کو بلاک کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کا جو بیٹا ورژن لانچ کیا گیا تھا اس میں 2 فیچرز متعارف کروائے گئے تھے، ایک فیچر فنگر پرنٹ سکیورٹی اور دوسرا اموجی اور سٹیکرز سے متعلق تھا۔ سب سے اہم فنگر پرنٹ سکیورٹی ہے جو صارف کو کسی مخصوص فنکشن کی بجائے ایپلیکیشن لاک اور ان لاک کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اب نیا متعارف کرایا جانیوالا فیچر صارف کو کنٹرول فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی چیٹ کنورسیشن کے سکرین شاٹس چاہے تو غیر فعال کر دے۔
جہاں تک فنگرپرنٹ سکیورٹی کا تعلق ہے تو اس کو استعمال کرنے کیلئے فنگر پرنٹ کا نقش دینا ضروری ہے، تب سکرین شاٹس غیر فعال کئے جا سکتے ہیں۔ اس دوران اگر واٹس ایپ لاکڈ ہے تب بھی صارف کو پیغامات کا جواب دینے اور کالز وصول کرنے کی سہولت بہرحال موجود رہے گی۔
یہ بات مدنظر رہے کہ واٹس ایپ لاکڈ ہونے پر صارفین نوٹیفیکیشن ونڈو کے ذریعے ہی پیغامات بھیج سکیں گے۔