وارسا: (روزنامہ دنیا) پولینڈ میں دنیا کے سب سے چھوٹے جیٹ طیارے نے اپنی پہلی اْڑان بھر لی۔ طیارے کو پرواز کیلئے صرف 100 میٹر کا رن وے درکار، ایک منت میں 5900 فٹ کی اونچائی تک پہنچ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولش کمپنی کے تیار کردہ فلیرس ایل اے آر زیرو ون نامی اس طیارے نے اپنی پہلی اْڑان پولینڈ کے زیلوناگورا ایئر پورٹ سے بھری۔ 7.1 ملین برطانوی پاؤنڈ کے اس طیارے کو اْڑان بھرنے اور لینڈنگ کیلئے صرف 100 میٹر کا رن وے درکار ہے.
اس طیارے میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، 700 کلو وزن کا حامل یہ جیٹ طیارہ ایک منٹ میں 5900 فٹ کی اونچائی پر پہنچ سکتا ہے۔