ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) ترقی یافتہ ممالک میں مختلف کاموں میں انسانوں کی مدد کیلئے مختلف اقسام کے روبوٹس تیار کئے جا رہے ہیں تاہم اب ایسا روبوٹ بھی بنا لیا گیا ہے جو آپ کے کمرے کی صفائی کرسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹ ہے۔ جاپان کی پریفرڈ نیٹ ورکس نامی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا یہ روبوٹ کمرے کی صفائی کے دوران بکھرے کھلونوں کو اٹھا کر کھلونوں کے باکس جبکہ میلے کپڑوں کو لانڈری باکس میں رکھتا ہے۔
اس روبوٹ میں ایسے ماڈیولز شامل کئے گئے ہیں جو ایسی اشیا جو پہلے نہیں دیکھیں انھیں ایک مرتبہ پہچان کے بعد اپنی میموری میں محفوظ کر لیتا ہے جبکہ ان کو رکھنے کیلئے گھر می کونسی جگہ مخصوص کی گئی ہے یہ اس کا علم بھی رکھتا ہے۔
انجینئرز کا کہنا ہے کہ بالآخر ہم ایسا روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جو کئی چیزوں کو شناخت کر سکتا ہے۔ یہ روبوٹ جس مصنوعی انٹیلی جنس سسٹم کو استعمال کرتا ہے اسے ‘ڈیپ لرننگ’ کہا جاتا ہے۔