زیادہ میٹھا دماغی صحت کیلئے تباہ کن ہو سکتا ہے: تحقیق

Last Updated On 24 April,2019 07:26 pm

لندن: (ویب ڈیسک) زیادہ میٹھا کھانا ذیابیطس کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کیلئے بھی تباہ کن بن سکتی ہے۔ برطانیہ کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق میں سائنسدانوں نے بلڈ شوگر گلوکوز اور الزائمر امراض میں تعلق کو دیکھا۔

تحقیق کے مطابق خون میں گلوکوز کی اضافی مقدار اہم خامروں کو نقصان پہنچاتا ہے جو کہ الزائمر کی ابتدائی علامات کی روک تھام کا کام کرتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بلڈ شوگر کی بہت زیادہ مقدار جسے ذیابیطس اور موٹاپے کا باعث بھی سمجھا جاتا ہے، دماغ کے لیے امزائمر امراض کا باعث بھی بنتی ہے۔

محققین کے مطابق جو لوگ میٹھی چیزیں بہت زیادہ کھاتے ہیں مگر ذیابیطس کے شکار نہیں، ان میں بھی الزائمر کا امراض کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے دوران صحت مند افراد کے دماغی نمونوں کو لیا گیا اور معلوم ہوا کہ الزائمر کی ابتدائی سطح پر ایک خامرہ ایم آئی ایف گلیسٹین نامی ایک پراسیس کو نقصان پہنچاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ خامرہ دماغی تبدیلیاں لاکر الزائمر کی ابتدا کرتا ہے اور اب ہم خون میں اسی طرح کی تبدیلیوں کو شناخت کرنے کے لیے مزید تحقیق کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ چینی کا استعمال تو سب کو معلوم ہے کہ نقصان ہے یعنی ذیابیطس اور موٹاپے کا باعث بنتا ہے مگر دماغی امراض سے اس کا تعلق ایک اور وجہ ہے کہ ہم اپنی غذا میں مٹھاس کے استعمال کو کنٹرول کریں۔