ٹیلی گرام کے بانی نے وٹس ایپ کی سکیورٹی پر سوالات اٹھا دیئے

Last Updated On 17 May,2019 08:18 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) دنیا کی مشہور ایپ ٹیلی گرام کے بانی نے وٹس ایپ کی سکیورٹی پر سوالات اٹھا دیئے۔ کمپنی کے روسی شریک بانی پاوول دوروو کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ مسیجنگ کے لیے کبھی بھی محفوظ نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: سائبر حملوں سے بچنے کیلئے صارفین ایپ کو اپ گریڈ کریں: وٹس ایپ انتظامیہ

ایک بلاگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی انکرپشن کے شروعات سے لے کر نگرانی کے لیے آسان سکیورٹی اقدامات تک وٹس ایپ کی کمزور سکیورٹی کی مسلسل تاریخ ہے۔ جب بھی وٹس ایپ اپنے سکیورٹی فیچرمیں سامنے آنے والی خامی کو درست کرنے لگتی ہے تو اس میں ایک اور مسئلہ سر اٹھا لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وٹس ایپ کا صارفین پر فیس نافذ کرنے کا اعلان


پاول دوروو کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ سب کچھ ایف بی آئی کے دبائو کی وجہ سے ہوا ہو گا۔ امریکی خفیہ ایجنسی چاہتی ہو گی کہ کوئی ایسا راستہ چھوڑا جائے جس سے نگرانی کی جا سکے۔ وٹس ایپ کو پرائیویسی کے حوالے سے محفوظ میسجنگ ایپ بننے کیلئے مارکیٹ شیئرز کا نقصان اور ملکی اتھارٹیز سے مقابلہ کرنا ہو گا۔