سائنسدان کھٹی چیز کھانے سے چہرہ بگڑنے کا راز نہیں جان سکے

Last Updated On 09 July,2019 03:26 pm

لاہور: ( روزنامہ دنیا ) کسی کھٹی چیز کو سپاٹ چہرے کیساتھ کھانا ممکن نہیں اور چہرہ ضرور بگڑ جاتا ہے یا آنکھ بند ہوجاتی ہے۔ مثال کے طور پر لیموں کی کھٹاس میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ چہرے کے مسلز کو آپ کی مرضی کے بغیر حرکت میں لاسکتی ہے۔

سائنسدانوں کو اب تک معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ترش ذائقے کا براہ راست تعلق تیزابیت سے ہوتا ہے اور ہماری حس ذائقہ کھٹاس کو محسوس کر کے بتاتی ہے کہ منہ میں اس وقت پروٹونز موجود ہیں جو کھٹے ذائقے کا احساس دلاتے ہیں اور مسلز خود بخود حرکت کرتے ہیں۔