بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی بڑی موبائل کمپنی ہواوے نے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
چینی کمپنی ہواوے کے بانی رین زین فائی نے فرانسیسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اپنا آپریٹنگ سسٹم ہونگ مینگ متعارف کروائے گی جو کہ اینڈرائیڈ کے مقابلے 60 فیصد تیز اور صرف موبائل فونز کیلئے مخصوص نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہواوے اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کرنے کے قریب
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم انٹرنیٹ راﺅٹرز، معلومات محفوظ کرنیوالے مراکز اور خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں میں بھی استعمال ہو سکے گا۔ اس سسٹم کو باقاعدہ استعمال میں لانے سے قبل ہواوے کو اپنا ایپ اسٹور بنانا ہو گا جو جلد تیار ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل نے ہواوے کے ساتھ کاروبار معطل کر دیا
چینی کمپنی کا کہنا تھا کہ ہواوے کے آپریٹنگ سسٹم کو مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے تھوڑا وقت درکار ہوگا کیونکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پہلے سے بازار میں دستیاب ہیں اور ان کو اچھی ڈویلپر سپورٹ حاصل ہے۔ ہمارا نیا آپریٹنگ سسٹم رواں سال ابتدائی طور پر چین میں متعارف ہو گا اور آئندہ سال میں دنیا بھر میں صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہواوے کا امریکی پابندی پر قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ
یاد رہے کہ رواں برس گوگل نے ہواوے کے نئے ڈیزائنز پر اینڈرائیڈ کی کچھ ایپلی کیشنز کے استعمال پر پابندی لگا دی تھی، ٹرمپ انتظامیہ نے ہواوے کو ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل کردیا تھا جن سے امریکی فرمز لائسنس کے بغیر کاروبار نہیں کر سکیں گی تاہم اب امریکی پابندیاں نرم ہونے کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔۔