لاہور: (ویب ڈیسک) آئی فونز کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ ایپل آئی فون 11 کی لانچنگ اس مرتبہ بھی سال کے نویں ماہ میں متوقع ہے، کمپنی نے اپنی اکثر مصنوعات ستمبر میں بروز منگل یا بدھ کو ہی متعارف کروائی ہیں۔
ایک برطانوی اخبار کے مطابق آئی فون 11 کی متوقع تاریخ 10 ستمبر ہو سکتی ہے تاہم اسے لانچنگ کے فوری بعد یہ سٹورز پر دستیاب نہیں ہو گا کیونکہ ایپل کے اپنے سٹورز پر دستیابی میں صارفین کو ڈیڑھ ہفتے کا انتظار کرنا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق اس سیٹ کی خریداری کیلئے آرڈرز کا آغاز جمعہ 13 ستمبر سے ہو گا اور سیٹس 25 ستمبر کو ایپل سٹورز سے وصول کئے جا سکیں گے۔
رواں سال ایپل آئی فون کے 2 سیٹ ریلیز ہونے کا امکان ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی فون ایکس ایس کا اگلا ورژن 1 ہزار پاونڈ میں ہی دستیاب ہو گا جبکہ آئی فون ایکس آر کا اگلا ورژن 600 برطانوی پاونڈ کے لگ بھگ خریدا جا سکے گا۔