سائنسدانوں نے سفید گینڈے کی نسل بچانے کا حل نکال لیا

Last Updated On 04 July,2019 12:40 pm

وارسا: (روزنامہ دنیا) سائنس دان معدومی کے شکار سفید گینڈے کی نسل کی بقا کیلئے پہلا ٹیسٹ ٹیوب ’’ایمبریو‘‘ تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جسے بار آور کرانے کے بعد مادہ گینڈے کی کوکھ میں منتقل بھی کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سفید گینڈے کی دنیا بھر میں صرف 2 مادہ بچی ہیں جن سے ایک ماں ’’ناجن‘‘ اور ایک بیٹی ’’ فاٹو‘‘ ہیں جب کہ آخری نر گزشتہ برس مارچ میں طبعی موت مر گیا تھا۔

سائنس دانوں نے نر سفید گینڈے کے سپرم کو سائنسی طور محفوظ کر لیا تھا۔ جرمنی کی حکومت نے سفید گینڈے کی نسل بچانے کیلئے 4.6 ملین ڈالر کی خطیر رقم مختص کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس عمل کے دوران ایک تشویش ناک معاملہ بھی سامنے آیا ہے کہ مادہ گینڈے کے الٹراساونڈ سے پتہ چلا ہے کہ بچے کی پیدائش کیلئے وضع کردہ "ایمبریو" کا حجم توقع سے چھوٹا ہے جس کے باعث بچے کی پیدائش کے امکانات کم ہیں۔