ہیمنگ برڈ جیسے نظر آنے والے پھول اگانے والا پھلی دار پودا

Last Updated On 29 June,2019 08:58 am

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں' کروٹیلاریا کننگہا میائی‘‘نامی ایک پھلی دار پودا پایا جاتا ہے جسے مقامی لوگ سبز پرندے والا پھول بھی کہتے ہیں کیونکہ جب اس پودے پر پھول نکلتے ہیں تو ان کی رنگت سبز ہونے کے ساتھ ساتھ وہ دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے ہیمنگ برڈ جیسے دکھائی دیتے ہیں۔

پھول اس پودے کے تنے اور شاخوں سے اس طرح جڑے ہوتے ہیں گویا ہیمنگ برڈنے اپنی چونچ پودے میں گاڑ رکھی ہو۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جہاں یہ پودا اگتاہے وہا ں ہیمنگ برڈ بالکل بھی نہیں پائے جاتے لیکن پھر بھی پھولوں کی شکل اس جیسی ہے ۔