بنکاک: (روزنامہ دنیا) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بین الاقوامی روبوٹ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف صلاحیتوں کے حامل روبوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
ایکسپو میں تھائی لینڈ، جاپان، چین سمیت مختلف ممالک کی سینکڑوں کمپنیوں نے اپنے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس انسان دوست روبوٹس نمائش کیلئے پیش کئے۔
ایکسپو میں چیزیں اِدھر سے اُدھر منتقل کرتے ، شطرنج کھیلتے اور دیگر صلاحیتوں سے آراستہ روبوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ اس نمائش کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جسے صارفین نے پسند کیاہے۔