فیس بک کا بزنس پیج کے کچھ معلوماتی سیکشنز ہٹانے کا اعلان

Last Updated On 27 June,2019 06:57 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) فیس بک نئی بزنس پیج اپ ڈیٹ کے مطابق بزنس پیجز پر اس پیج کے کچھ معلوماتی سیکشنز کو ہٹا دیا جائے گا۔ اس تبدیلی کے بعد ایڈمنز کو ان فیلڈز کو دوسرے سیکشنز کے ساتھ ضم کرنے کا کہا جائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ یہ والی فیلڈز زیادہ تر پڑھی ہی نہیں جاتی اس لیے بزنس پیچ لسٹنگ کو بہتر طریقے سے کام کرنے کے لیے انہی سیکشنز کو ہٹایا جائے۔

فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ فیس بک پر ڈالے گئے تمام ڈیٹا کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ فیس بک اپنے یوزرز سے حاصل شدہ ڈیٹا میں سے غیر ضروری معلومات کو کم کرنا چاہتی ہے۔ اس طرح سے بزنس پیجز کی ٹریکنگ اور ٹارگٹنگ میں آسانی رہے گی اور اس سے جڑے تمام مسائل سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بھی تیار کی جا سکے گی۔

زیادہ تر یوزرز کی جانب سے بھی ان سیکشنز کو غیر ضروری قرار دیا جاتا ہے، تبدیل شدہ سیکشنز یکم اگست سے نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔