پاکستانی طلبا نے گاڑیوں کے سائیڈ مرر چیک کرنیوالا آلہ تیار کرلیا

Last Updated On 26 June,2019 10:14 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستانی طالب علموں نے گاڑیوں کے اطراف میں نصب آئینے میں خامیاں تلاش کرنے والا خودکار نظام تیار کرلیا جس کی بعض ممالک میں قیمت 29 لاکھ روپے تک ہے تاہم مقامی طلبا نے اسے محض ڈیڑھ لاکھ روپے میں تیار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق اقرا یونیورسٹی کے طالب علم ابوطالب نے ساتھیوں کیساتھ ملک کر ‘آٹومائزڈ مرِر ٹیسٹنگ مشین’ تیار کی ہے جس سے خود کار طریقے سے گاڑیوں کے آئینوں کی خرابی کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔

گاڑیوں کے شیشے دستی اور روایتی طریقے سے چیک کئے جاتے ہیں جس میں ایک منٹ 30 سیکنڈ لگتے ہیں جبکہ طالب علموں کا بنایا ہوا جدید آلہ صرف 30 سیکنڈ میں یہ کام کرسکتا ہے، اگر اسے پاکستان بھر میں متعارف کرایا جائے تو اس سے وقت اور سرمائے کی بہت بچت ہو گی۔