بجلی کے بغیر 5 منٹ میں کپڑے دھونے والی مشین ایجاد

Last Updated On 25 June,2019 10:14 am

سان جون: (روزنامہ دنیا) کپڑے دھونا ایک محنت طلب کام ہے جس میں خاصا وقت لگتا ہے، علاوہ ازیں اس میں پانی اور بجلی بھی خرچ ہوتی ہے تاہم اب ایسی واشنگ مشین بنا لی گئی ہے جو بغیر بجلی کے آپ کے کپڑے دھو سکتی ہے۔

پورٹوریکو میں تیار کی جانیوالی جینٹل واشر نامی یہ مشین پورٹیبل واشنگ یونٹ ہے جو صرف 5 منٹ میں آپ کے کپڑے دھو سکتی ہے۔ یہ مشین بغیر بجلی کے کام کرتی ہے جس سے بجلی کی بہت ساری بچت ممکن ہے۔

یہ مشین عام واشنگ مشین کی طرح ہی کام کرتی ہے تاہم اس مشین کو چلانے کیلئے ہاتھ سے ہینڈل گھمانا پڑے گا۔