آگے پیچھے کیساتھ ساتھ دائیں اور بائیں چلنے والا ٹینک ایجاد

Last Updated On 25 June,2019 10:14 am

پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانس کی ایک نجی کمپنی نے ساڑھے 6 ٹن وزنی اور 6 فٹ لمبا ریوالونگ ٹینک تیار کیا ہے، جس کی خاصیت ہے کہ وہ سیدھا اور ریورس چلنے کے ساتھ ساتھ دائیں بائیں بھی حرکت کرسکے گا، یہ ٹینک فرانسیسی فوج کیلئے بنایا گیا ہے۔

اس فور وہیل ٹینک کو 2025 میں فوج کے حوالے کیا جائے گا۔ کمپنی ترجمان نے بتایا ہے کہ اس ٹینک کے پچھلے حصے میں 2 انجن لگائے گئے ہیں اور 75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔

اس کے ہرٹائر میں برابر کی طاقت ہے اور اسے آگے پیچھے دوڑانے کے ساتھ ساتھ دائیں اور بائیں جانب بھی چلایا جاسکے گا۔