بچے کی دماغی صحت کیلئے انار کا جوس حیرت انگیز ٹانک

Last Updated On 04 September,2019 03:00 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں ماہرین صحت نے ایک نئی تحقیق میں بتایا کہ ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی دماغی صحت کیلئے انار کا جوس غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے۔

ماہرین نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ حمل کے تیسرے اور آخری تین ماہ کے دوران روزانہ انار کا ایک گلاس ضرور پئیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے زیرانتظام بریگھم ویمن ہسپتال کے ماہرین کی طرف سے کی گئی تحقیق سائنسی جریدے One PLOS میں شائع کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر دس میں سے ایک بچے کو آکسیجن کی کمی یا دماغی کمزوری کا سامنا ہوتا ہے اگر ماں کے پیٹ میں بچے کو آکسیجن کی کمی رہی ہو تو اس کی بینائی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ حمل کے ابتدائی 78 ہفتوں کے دوران اپنا طبی معائنہ کرانے والی 78 خواتین کو بتایا گیا کہ ان کے پیٹ میں بچے کی نشو ونما سست روی سے ہو رہی ہے۔

ماہرین نے مائیں بننے والی عورتوں کو کیپسول کھانے کے بجائے انار کا جوس پینے کا مشورہ دیا۔