پانی اور پاپ کارن قبض سے نجات کے لیے فائدہ مند

Last Updated On 04 September,2019 03:00 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) قبض کی بیماری کا سامنا اکثر افراد کو ہوتا ہے تاہم قبض کا علاج تو آپ کے اپنے کچن میں بھی موجود ہے۔

چند عام اور مزیدار چیزوں کو کھانا اس تکلیف سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ پاپ کارن جسم کی فائبر کی ضروریات پوری کرنے کا آسان ذریعہ ہے۔ آلو بخارا فائبر سے بھرپور پھل ہے اور یہ وہ جز ہے جو آنتوں کے افعال کو بہتر کر کے قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ فائبر اور ورزش کے ساتھ ساتھ مناسب مقدار میں پانی پینا بھی قبض کی شکایت میں کمی لانے کیلئے ضروری ہے۔

طبی ماہرین مالٹوں کو بھی قبض سے نجات دلانے کیلئے بہترین قرار دیتے ہیں۔ فائبر کے حصول کیلئے جو بہترین ہے، اس کے ایک کپ میں دو گرام انسولیبل جبکہ دو گرام سولیبل فائبر موجود ہوتا ہے جو قبض کے خلاف مؤثر ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ چاول کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں قبض کا خطرہ 41 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

پالک نہ صرف فائبر سے بھرپور ہوتی ہے بلکہ میگنیشم کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ بیج میں نشاستہ پایا جاتا ہے جو کہ آنتوں کیلئے ضروری ہوتا ہے، یا یوں کہہ لیں کہ قبض کشا کا کام کرتا ہے۔ دہی میں بیکٹیریا یا پرو بائیو ٹکس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ معدے کیلئے اچھے ثابت ہوتے ہیں اور آنتوں کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتے ہیں۔