سڈنی: (روزنامہ دنیا) مکڑیاں قدرتی طور پر زہریلی ہوتی ہے اور ڈنگ مارنے سے متاثرہ فریق میں زہر منتقل ہو جاتا ہے تاہم اب آسٹریلیا میں پائی جانیوالی فیونل ویب سپائیڈر نامی مکڑی کے زہرسے ایسی کیڑے مار دوا بنائی گئی ہے جو ماحول دوست بھی ہے۔
مکڑی کا زہر کسی فریق کو صرف اسی وقت نقصان پہنچاتا ہے کہ جب وہ اس کے جسم میں پہنچ جائے یعنی اگر وہ زمین پر پھیل جائے یا فضا میں بکھر جائے تو وہ بالکل بے ضرر رہتا ہے، یہی وہ خاصیت ہے جو مکڑی کے زہر کو ایک موثر اور ماحول دوست کیڑے ماردوا کی تیاری میں استعمال کی وجہ بنی۔