خوبصورت جزیرے پر بسنے والوں کو تنخواہ دی جائے گی

Last Updated On 09 September,2019 11:41 pm

ایتھنز: (روزنامہ دنیا) بحیرہ ایجیان میں واقع خوبصورت جزیرہ انتی کیتھیرا 7.89 سکوائر میل پر پھیلا ہوا ہے جس میں ایک ہی بستی موجود ہے اور وہاں کے باسیوں کی تعدا د صرف 20 رہ گئی ہے۔

یونان حکومت اب ایک منصوبے کے تحت بڑے خاندانوں کو وہاں رہنے کیلئے قائل کرے گی اور جن افراد کو منتخب کیا جائے گا انہیں ایک گھر، خوراک اگانے یا کاروبار کیلئے زمین کا ایک ٹکڑا اور 3 سال تک ماہانہ 560 ڈالرز (88 ہزار پاکستانی روپے ) تنخواہ دی جائے گی۔

مقامی حکومت بھی ایسے افراد کو تلاش کر رہی ہے جو وہاں مستقل رہائش اختیار کرسکیں۔