لندن: (روزنامہ دنیا) دفتر میں روزانہ اپنے ڈیسک پر لنچ کرنا زندگی میں بے اطمینانی اور بوریت کا سبب بنتا ہے جس سے انسان کے ڈپریشن اور ذہنی تناو میں مبتلا ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف سسیکس میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ملازمین کا روزانہ اپنے ڈیسک پر لنچ کرنا انہیں اپنے کام کے حوالے سے بوریت کا شکار کر دیتا ہے اور ایسے افراد میں ذہنی تناؤ بلند ترین سطح پر چلا جاتا ہے۔
اس کے برعکس فطرت سے باقاعدہ تعلق رکھنا، کھلی فضا میں چہل قدمی، ساحل سمندر پر جانا یا پہاڑوں اور درختوں کے درمیان وقت گزارنا ہمیں بے شمار دماغی مسائل سے بچا سکتا ہے جس میں سر فہرست ڈپریشن سے نجات اور خوشی کا حصول ہے۔