بارسلونا: (روزنامہ دنیا) سپین کی ایک فیشن کمپنی نے 'الٹیمیٹ سمارٹ شرٹ' کے نام سے ایک ذہین قمیض ایجاد کی ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ اعصابی تناؤ کم کرتی ہے، رگوں میں خون کا بہاؤ بہتر بناتی ہے اور پہننے والی کی جسمانی توانائی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
شرٹ بنانے والی کمپنی نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ یہ شرٹ اپنے پہننے والے کی جلد میں تیزابیت کے علاوہ خون میں یورک ایسڈ کی مقدار کو بھی قابو میں رکھتی ہے جو اگر زیادہ ہوجائے تو پٹھوں اور ہڈیوں میں درد کی وجہ بنتا ہے۔ شرٹ کی قیمت 16 ہزار پاکستانی روپے ہے۔