لاہور:(روزنامہ دنیا) تیزابیت یا ایسڈیٹی ایک عام مسئلہ ہے تاہم کچھ غذاؤں کا روزمرہ استعمال تیزابیت میں کمی کرسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ادرک تیزابیت کیلئے بہترین غذا ہے، ہرے پتوں کی سبزیاں جیسے پالک، پودینہ، دھنیہ، میتھی، بند گوبھی وغیرہ تیزابیت میں کمی کے ساتھ ساتھ اور بھی بے شمار فائدوں کی حامل ہیں۔ دہی سینے میں جلن اور تیزابیت کی فوری اور اکسیر دوا ثابت ہوسکتا ہے۔
کیلے میں الکلائن موجود ہوتاہے اسی لئے یہ تیزابیت کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، خربوزہ بھی پیٹ کیلئے نہایت مفید ہے۔ ناشتے میں جو کا دلیہ تیزابیت کیلئے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے اس میں موجود فائبر ہاضمے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔