نیویارک: (روزنامہ دنیا) عکس بندی کرنے والے ڈرونز اب دنیا بھر میں عام ہوچکے ہیں لیکن کسی بھی منظر کشی کیلئے وہ انسانی آپریٹر کے محتاج ہوتے ہیں لیکن اب انہی ڈرونز کو بہترین ہدایت کاری کے گر سکھائے گئے ہیں جن سے وہ فلم ڈائریکٹر کے مددگار بن سکتے ہیں۔
کارنیگی میلون یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تکنیک ڈیپ انفورسمنٹ لرننگ کے ذریعے ڈرونز کو بہترین مناظر لینے کا ہنر سکھایا ہے۔ ڈرونز میں لیزر ریڈار بھی لگایا گیا ہے جو اطراف کی نقشہ سازی کر کے پورے منظر کا سب سے بہترین زاویہ فراہم کریگا، جس سے ڈرونز از خود مناظر لے سکے گا۔