پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے چڑیا گھر میں ایک پراسرار مخلوق کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا، اس مخلوق کو "بلاب" کا نام دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نہ تو کوئی جانور ہے نہ ہی فنگس، جب کہ اس مخلوق کا نہ ہی منہ، آنکھیں یا معدہ ہے لیکن پھر بھی خوراک تلاش کرکے اسے کھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
بلاب کی تقریباً 720 جنسیں ہیں اور یہ بغیرٹانگوں کے چل سکتی ہے جب کہ اگر اسے دو ٹکڑوں میں کاٹا جائے تو صرف دو منٹ میں یہ اپنے زخم بھر کر واپس اپنی اصل شکل میں آ جاتی ہے، ماہرین اس عجیب و غریب مخلوق پر مزید تحقیق کر رہے ہیں۔