تھری ڈی پرنٹر سے تعمیر کی گئی بڑی عمارت کی نقاب کشائی

Last Updated On 27 October,2019 07:36 pm

دبئی: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے 2 منزلہ عمارت تیار کی گئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میونسپلٹی نے گزشتہ روز دبئی کے علاقے وارسان میں دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹ شدہ عمارت کی نقاب کشائی کی۔

سینئر بلدیاتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دو منزلہ عمارت کا رقبہ 640 مربع میٹر اور اس کی بلندی 9.5 میٹر رکھی گئی ہے۔ اس دیدہ زیب عمارت کو ایک سال کے عرصے میں تیار کیا گیا ہے اور اس پر 10 لاکھ درہم سے زیادہ رقم خرچ ہوئی۔