کولمبیا کی 17سالہ لڑکی مسلسل 2ماہ تک سونے کی بیماری کا شکار

Last Updated On 30 October,2019 11:36 am

بگوٹا: (روزنامہ دنیا) کولمبیا میں 17 سالہ شارق نامی لڑکی ایسی کیفیت کی شکار ہے جسے ’’سلیپنگ بیوٹی‘‘ کہتے ہیں اور وہ لگاتار 2ماہ تک سوتی رہتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گہری نیند کے باوجود بھی لڑکی کو ہر دو سے تین گھنٹے بعد غذا کی ضرورت پڑتی ہے جس کیلئے اس کی والدہ مائع غذا تیار کرتی ہے، اس لڑکی کی یادداشت ختم ہو چکی ہے۔ 

اس مرض کو طب کی زبان میں ’’کلائن لیون سنڈروم‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور طب کی تاریخ میں صرف 40 افراد ہی ایسے ہیں جو اس مرض کے شکار ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس مرض کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے۔