بیماریوں سے متعلق آگاہی، فیس بک میں ہیلتھ ٹول متعارف

Last Updated On 30 October,2019 12:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کا استعمال دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ میں فیس بک، ٹویٹر، وٹس ایپ اور دیگر سرفہرست ہیں، دنیا بھر میں فیس بک صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہو گئی ہے، بہت سارے ممالک میں اس کے صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور معمولات زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔

فیس بک کو استعمال کرنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوان دوسرے ممالک جا کر اپنا جیون ساتھی کے ساتھ شادی کرتے ہیں، جہاں فیس بک کے بہت سارے فوائد بتائے جاتے ہیں وہی اس کے نقصانات بھی سامنے آتے رہتے ہیں، اب ایک بڑی خبر ایک مرتبہ پھر فیس کی طرف سے آئی ہے جس کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ نے امریکا میں ایک ایسا ہیلتھ ٹول متعارف کرایا ہے جو صارفین کو صحت سے متعلق یقین دہانی کرائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے نیوز ٹیب کا تجرباتی بٹن پیش کر دیا

امریکی خبر رساں ادارے ’’سی این این‘‘ کے مطابق فیس بک کی طرف سے متعارف کرایا گیا یہ ہیلتھ ٹول صارفین کو نزلہ زکام، بلڈ پریشر کی جانچ، کینسر سکریننگ اور دیگر صحت کے مسائل سے متعلق ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے لیے یاد دلائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی خبروں کے سدباب کیلئے فیس بک کا اہم اقدام

کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیا فیچر امریکا میں متعارف کرایا ہے جب صارفین اس فیچر میں اپنی عمر اور جنس کے سیکشن کو پُر کریں گے تویہ ہیلتھ ٹول ان کی عمر کے حوالے سے انہیں چیک اپ کی ایک فہرست مرتب کرکے تجویز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک میں انقلابی تبدیلی، صارفین کا خوشی کا اظہار

یہ ہیلتھ ٹول ابھی صرف فیس بک کی موبائل ایپ میں دستیاب ہے، صارف اس فیچر کے ذریعے اپنے ٹیسٹ کے شیڈول کے حوالے سے یاد دہانیاں بھی مرتب کرسکتے ہیں جب کہ تمام تر ٹیسٹ مکمل ہونے کی صورت میں صارفین ایپ میں مارک کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا اچھے لکھاریوں کو پیسے دینے کا اعلان

خبر رساں ادارے کے مطابق اس ہیلتھ ٹول میں صارفین اپنا معائنہ کرانے کے لیے سستی جگہوں کو بھی ڈھونڈ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سستے گھروں کی تعمیر، فیس بک کا 1 ارب ڈالر دینے کا اعلان

واضح رہے کے کچھ عرصے سے فیس بک پر لوگوں کی معلومات اور راز داری کے حوالے سے کافی تنازعات سامنے آچکے جس کے باوجود بھی کمپنی اپنے صارفین تک جدید فیچرز کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلیے کوشاں رہتی ہے۔