ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) ہیری پوٹر سیریز کے مداحوں نے اپنے من پسند کردار کو ہوا میں اڑتا دیکھا ہے تاہم اب وہ خود بھی ہوا میں اڑ سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی معروف آٹو موبائل کمپنی ایسا جھاڑو تیار کرنے والی ہے جو ہیری پوٹر کی طرح مسافر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائے گا۔
جاپانی کمپنی کی تیار کردہ یہ ای بروم سٹک چڑیل کی چھڑی کی طرح ہے تاہم اس پر جادو کا نہیں بلکہ چارجنگ بیٹری کا اثر ہوتا ہے۔ یہ سٹک سواری کرنیوالے کو صرف آسمانوں کی سیر نہیں کروائے گی بلکہ اسے زمین پر ہی آسمانوں پر اڑنے کا احساس دلا دے گی۔