سمندر میں شارک کے حملوں سے بچنے کیلئے خصوصی سوٹ تیار

Last Updated On 21 November,2019 03:17 pm

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلوی سائنسدانوں نے سمندر میں غوطہ خوری کے دوران شارک کے حملوں سے بچنے کیلئے خصوصی سوٹ تیار کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس خصوصی سوٹ کا نام شارک پروف رکھا گیا ہے، اس میں اضافی اور سخت پلاسٹک والے کپڑے کا استعمال کیا گیا ہے جس میں شارک کے دانت نہیں گھس سکتے۔

فلینڈرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ تجربات کے نتائج میں یہ سامنے آیا ہے کہ شارک اس کپڑے کو کاٹ نہیں سکتی تاہم اس سوٹ کو ہر طرح سے محفوظ بنانے کیلئے ابھی مزید تجربات کئے جائیں گے جس کے بعد اسے مارکیٹ میں بھیجا جائیگا۔