واٹس ایپ کا ڈارک موڈ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

Last Updated On 20 November,2019 06:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) فیس بک کی زیر ملکیت موبائل اپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہو چکی ہے، کمپنی نئے لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے۔

واٹس ایپ نے رواں سال اب تک اسٹیٹیس فیس بک شیئرنگ سمیت متعدد فیچرز بھی متعارف کرائے جن میں سے کچھ کو صارفین نے پسند نہیں کیا کیونکہ فیچر کی وجہ سے بیٹری زیادہ خرچ ہونے کا مسئلہ بھی سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی تحقیق، وٹس ایپ کا استعمال صحت کیلئے مفید قرار

موبائل ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں بھی جلد ڈارک موڈ فیچر متعارف کرایا جائے گا جس کی آزمائش ابتدائی مراحل میں ہے۔

ڈارک موڈ تھیم یا فیچر استعمال کرنے والے صارفین کی ایپ کا بیک گراؤنڈ سیاہ ہو جائے گا اور اس سے موبائل کی بیٹری بھی کم خرچ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہمارا بھیجا گیا پیغام تبدیل ہو سکتا ہے‘ وٹس ایپ کی بڑی خامیاں عیاں

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سب سے پہلے آئی فون صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے فیچر متعارف کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک خبر آئی تھی جس کے مطابق جو لوگ وٹس ایپ پر زیادہ وقت گزارتے ہیں یہ عمل انکی صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وٹس ایپ کا صارفین پر فیس نافذ کرنے کا اعلان

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وقت گزارنا صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے لیکن واٹس ایپ پر گفتگو کو تحقیق میں صحت کے لیے مفید قرار دیا جا رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق واٹس ایپ پر وقت گزارنا صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔۔

تحقیق ایج ہل یونیورسٹی کے محققین نے پیش کی ہے۔ یہ تحقیق انٹرنیشنل جرنل آف ہیومن کمپیوٹر سٹیڈیز کی طرف سے سامنے آئی ہے، تحقیق کے مطابق واٹس ایپ پر روزانہ لوگ جتنا وقت گزارتے ہیں وہ اتنا ہی خود کو کم تنہا سمجھتے ہیں جبکہ خوداعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ اپنے دوستوں اور گھروالوں سے قربت کا احساس بڑھنا ہے۔