اندھیرے میں روشنی کرنے اور راستہ بتانے والا سمارٹ لینز

Last Updated On 18 January,2020 09:09 am

لاس ویگاس: (روزنامہ دنیا) امریکی کمپنی ایسا لینز ایجاد کرنے کیلئے تجربات کر رہی ہے جس سے لوگ اندھیرے میں دیکھ سکیں گے۔

 سڑک پر آگے کا راستہ اور کسی بھی جگہ کا احوال معلوم کرسکیں گے لیکن ساری معلومات براہِ راست آپ کی آنکھوں پر اترے گی جس کیلئے کسی عینک کی ضرورت نہیں ہوگی۔

آپ چلتے پھرتے موسم کا حال، کھیل کا احوال، سٹاک کا بیان، سرکاری فرمان اور عالمی معاملات اور خبریں اپنی آنکھ میں ہی پڑھ سکیں گے۔ اگر لینز کو آنکھ کے قریب لا کر دیکھا جائے تو اس میں ننھے روشن الفاظ دیکھے جاسکتے ہیں جو لینز پہننے کے بعد واضح دکھائی دیتے ہیں۔