واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سیٹلائٹ کی مدد سے سکول کے 17 سالہ طالب علم نے تین نئے سیارے دریافت کر کے خلا بازوں کو حیرت زدہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 سالہ نوجوان ’’کوکیر‘‘ ہائی اسکول کا طالب علم ہے جس نے بطور انٹرنی ناسا میں شمولیت اختیار کی اور سیٹلائٹ سے خلا کا جائزہ لے کر تین نئے سیاروں کی نشان دہی کی جنہیںTOI 1338 کا نام دیا گیا ہے۔
نئے دریافت ہونیوالے سیارے زمین سے 1300 میل کی مسافت پر ہیں اور یہ 6.9 گنا بڑے ہیں جو ہر 95 دن بعد دیگر ستاروں کے گرد چکر لگاتے ہیں۔