لندن: (روزنامہ دنیا) آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے و الی ایک ویڈیو میں نظر آنے والے برطانوی نوجوان نے رنگوں، برش اور کینوس کے بجائے ٹائپ رائٹر کا استعمال کیا اور دیدہ زیب پورٹریٹس بنا ڈالے۔
23 سالہ برطانوی طالبعلم جیمز کک نے پرانے ٹائپ رائٹر لئے اور آرٹ کو منفرد رنگ دینے کی ٹھانی اور مسلسل مشق سے نہ صرف اپنے فن میں مہارت حاصل کرلی بلکہ اب تک کئی تصاویر بھی بنا چکا ہے۔