جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مری ہوئی بیٹی ماں کے سامنے زندہ ہوگئی

Last Updated On 16 February,2020 07:30 pm

سیول: (نیٹ نیوز) جنوبی کوریا میں ایڈوانس ورچوئل ٹیکنالوجی کی مدد سے 9 منٹ کی ایک دستاویزی فلم تیار کی گئی، جس میں ژنگ جی سنگ نامی خاتون کے سامنے اس کی مری ہوئی بیٹی مصنوعی طور پر زندہ دکھائی گئی.

تاہم بدقسمتی سے ماں اسے چھو نہیں سکتی تھی۔ خاتون کو الٹرا ڈیجیٹل ہیڈ سیٹ پہنایا گیا تھا جس کے ذریعے یہ سارے مناظر دکھائی دے رہے تھے۔

اس انوکھی ملاقات کا اہتمام جنوبی کوریا کے ایک ٹی وی پروگرام   آئی میٹ یو  میں کیا گیا تھا۔ جنگ جی سنگ نامی خاتون نے اس پروگرام میں شرکت کی اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی بیٹی کو دیکھا اور اس سے ملاقات کی۔ اس پروگرام میں ایک ایسا سمولیشن تیار کیا گیا تھا جس میں اس خاتون کی سات سالہ بیٹی نایون کو دکھایا گیا تھا جو 2016ء میں ایک بیماری کے نتیجے میں چل بسی تھی۔

ٹیکنالوجی ٹیم نے ایک مردہ بچی نایون کے چہرے، جسم اور آواز کو استعمال کرکے ورچوئل بچی کو تیار کیا۔ جب ماں اپنی بیٹی سے دوبارہ ملی تو اس منظر کو ڈاکومینٹری کے لیے فلمایا گیا۔