نیو یارک: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی مہلک وباء کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک نے ایک مدد گار فیچر ایکٹیو کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک میں کمیونٹی ہیلپ فیچر 4 سال پہلے شامل کیا گیا تھا۔ لیکن اب فیس بک کے اس کمیونٹی ہیلپ فیچر میں عالمی وبا کووڈ-19 کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
فیس بک کے کمیونٹی ہیلپ فیچر کے ذریعے کسی بھی ملک میں موجود متاثرہ شخص 50 کلومیٹر کے محیط کے اندر مدد کی درخواست کرسکے گا۔
دوسری جانب اسی طرح اگر کوئی شخص مدد فراہم کرنا چاہے گا تو اس کے لیے بھی یہ فیچر مدد گار ثابت ہو گا۔
خیال رہے کہ اس خطرناک عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی سرگرم ہیں اور آئے روز یہ پلیٹ فارمز کووڈ-19 سے آگاہی سے متعلق اقدامات سرانجام دے رہے ہیں۔