واشنگٹن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں یو ٹیوب کو دیکھنے والوں کی تعداد کروڑوں لوگوں میں ہے جو اس ایپ سے ویڈیوز دیکھتے ہیں، ان ویڈیوز سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے، یوٹیوب پر کچھ سکھانے یا تدریس میں مدد دینے والی ویڈیوز کے ابتدائی تعارفی مراحل بسا اوقات طویل ہوتے ہیں اور لوگ چاہتے ہیں کہ کسی طرح اصل مضمون کو سن یا دیکھ لیں۔ اب یوٹیوب ایسی ہی ایک سہولت بہت جلد پیش کر رہا ہے۔
آپشن کے ذریعے کسی بھی ویڈیو کو مضامین یا چیپٹرز میں بانٹا جائے گا اور اس پر منٹ اور سیکنڈ کے ٹائم سٹیمپ لگائے جاسکیں گے۔ مثلاً ایک ویڈیو کا تعارف 0:00 پر، تجزیہ 1:32، مثبت اور منفی پہلو 6:54 اور اختتامیہ 9:10 پر شروع ہوجائے گا اور ویڈیو تخلیق کرنے والے اسے مختلف حصوں میں بانٹ سکے گا۔
تاہم ویڈیو بنانے والے تمام افراد ٹائم اسٹیمپ نہیں لگاتے اور نہ ہی اسکی وضاحت کرتے ہیں۔ فی الحال خود یوٹیوب بھی اپنی جانب سے اس آپشن کوازخود شامل کرنے پر کوئی غور نہیں کررہی ۔
یوٹیوب کے بعض صارفین نے بتایا ہے کہ یہ آپشن شروع ہوچکا ہے اور اسے دیکھا بھی جاسکتا ہے تاہم اس کا مکمل انحصار ویڈیو بنانے والے پر ہیں اور اگر رحجان جاری رہتا ہے تو تقریباً ہر ویڈیو بنانے والا اسے اختیار کرسکے گا کیونکہ ٹائم اسٹیمپ کے ذریعے ویڈیو کو کئی حصوں میں بانٹنا ممکن ہوگا اور ہر نئے باب پر مختصر وضاحت یعنی اس حصے کی ڈسکرپشن بھی شامل ہوتی جائے گی۔
This is HUGE for YouTube! Look at the timeline!!! It takes the timestamps from my description and essentially turned them into chapter markers for the video! It shows the title of the section and how much you ve completed! AMAAZING! pic.twitter.com/gEG5fYvoot
— Podcastage (@podcastage) April 12, 2020
اس طرح ویڈیو دیکھنے کا امکان بھی بڑھ جائے گا جسے مجبوراً بھی لوگ اختیار کریں گے۔ لیکن بہت سے افراد ویڈیو پر لیکچر دیتے ہیں اور وہ اس کا ضرور خیال رکھیں گے۔ بڑے پیمانے پرکی گئی اس تبدیلی سے خود یوٹیوب کو فائدہ ہو گا اور یوں ویڈیو مزید مفید کارآمد اور دیکھنے میں آسان ہو جائے گی۔