نیو یارک: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے حوالے سے ایک انکشاف سامنے آیا ہے، سائبر سکیورٹی پر کام کرنے والی امریکی ریسرچ فرم" سیبل" نے انکشاف کیا ہے کہ 27 کروڑ فیس بک صارفین کی پروفائلز ہیک کرکے ایک ڈارک ویب پر صرف 540 ڈالر میں فروخت کی گئی ہیں۔
سیبل نے ہی گزشتہ دنوں انکشاف بھی کیا تھا کہ آن لائن کانفرنسنگ کی ایپ "زوم" کے 5 لاکھ صارفین کی معلومات بھی ڈارک ویپ پر فروخت کی گئیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق تھریٹ ایکٹر نامی ٹیم نے اپنے بلاگ میں انکشاف کیا تھا کہ 26 کروڑ 70 لاکھ فیس بک صارفین کی پروفائلز صرف 540 ڈالر میں ڈارک ویب پر فروخت کر دی گئیں۔
بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ خوش قسمتی فروخت ہونے والی معلومات میں صارفین کے پاس ورڈز شامل نہیں ہے تاہم لوگوں کے ای میل ایڈریس، نام، فیس بک آئی ڈی، تاریخ پیدائش اور فون نمبرشامل ہیں جن کے ذریعے میسج اور ای امیل کرکے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے اور اگر صارفین کی تھوڑی سی تعداد بھی کسی فیک فیس بک لنک پر کلک کرکے لاگ ان کرے گی تو انکی دیگر انتہائی اہم معلومات بھی چرائی جا سکتی ہے۔
#Exclusive & #Breaking - 267 Million @Facebook Identities Sold for 500 Euros - online identities value is diminishing these days!https://t.co/UfEcsLBiKz#DarkWeb #ThreatIntel @BleepinComputer @Bank_Security @USCERT_gov @IndianCERT @NCSCgov @EU_Commission pic.twitter.com/iWXmu1r78M
— Cyble (@AuCyble) April 20, 2020
سیبل کے ریسرچرز نے ڈاک ویب سے صارفین کی معلومات خرید کر اسکے درست ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔ گزشتہ سال بھی فیس بک کے امریکی صارفین کی معلومات بھی اسی طرح ڈارک ویب پر فروخت کی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ کیمبرج اینالیٹکا سکینڈل کی وجہ سے فیس بک کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی تھی اور وہ اس وقت اسے بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔