امریکی ماہرین نے چاند کا پہلا ارضیاتی نقشہ تیار کرلیا

Last Updated On 25 April,2020 08:50 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی ماہرین ارضیات نے چاند کا پہلا مکمل ارضیاتی نقشہ تیار کرلیا ہے جس میں چاند پر بھیجے گئے اپالو مشن کے ڈیٹا سے بطور خاص استفادہ کیا گیا۔

یونائیٹڈسٹیٹس جیالوجیکل سروے، ناسا اور لیونر پلانیٹری سوسائٹی نے مشترکہ طور پر ایک طویل عرصے تک کام کر کے یہ نقشہ تیار کیا۔ نقشہ سازی کیلئے اپالو کے چھ مشن اور سیٹلائٹ سے ڈیٹا اور تصاویر کو شامل کیا گیا ہے۔

اس نقشے میں وہ علاقہ گلابی دکھایا گیا ہے جہاں بار بار انسانی قدم یا نظر پہنچی ہے۔ امریکی ماہرین کے تیار کردہ اس نقشے کو  مشترکہ قمری نقشے  کا نام دیا گیا ہے۔