واٹس ایپ کے اقدامات، کورونا وائرس بارے وائرل پیغامات میں 70 فیصد کمی

Last Updated On 27 April,2020 07:41 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ کے ذریعے کورونا وائرس بارے پھیلائے جانے والے 70 فیصد پیغامات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

خیال رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل واٹس ایپ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس بارے جھوٹی خبروں اور پیغامات کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے میسجز کو دوسرے صارفین تک بھیجنے کی سہولت پانچ سے کم کرکے صرف ایک کر دی تھی۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جعلی معلومات کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وبا بارے جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو ‘’ انفو ڈیمک’’ دیا ہے۔

واٹس ایپ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جھوٹی معلومات کے پھیلاؤ کا باعث بننے والے پیغامات کے سدباب کیلئے کام کر رہے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں اٹھایا گیا اقدام اس کیلئے سود مند ثابت ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں واٹس ایپ جھوٹی خبریں پھیلانے کا بڑا ذریعہ بن گیا تھا۔ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں نے سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ سے معلومات شئیر کیں جن میں زیادہ تر غلط تھیں۔