ٹوئٹر نے خاموشی سے لاکھوں اکاؤنٹ بند کر دئیے

Last Updated On 29 April,2020 08:59 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا ) سماجی رابطوں کی مقبول مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے ٹوئٹر ایس ایم ایس سروس بند رکھتے ہوئے خاموشی سے لاکھوں اکاؤنٹ بند کر دئیے۔

ٹوئٹر نے گزشتہ روز یعنی 6 ماہ بعد ایک اور ٹوئٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ صارفین کے اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے اس عمل کو ہم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ایس ایم ایس کے ذریعے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر حملہ ہونے کا خطرہ ہے یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر شیئر ایس ایم ایس سروس پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

اگرچہ ٹوئٹر ایس ایم ایس سروس بند کر دی گئی ہے لیکن اس دوران صارفین کو اہم پیغامات جیسے اکاؤنٹ لاگ ان اور انہیں مینیج کرنے والے پیغامات تک رسائی ہوگی۔

ٹوئٹر کی جانب سے یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا تھا جب گزشتہ برس ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا تاہم پیغامات کی سروس میں تبدیلی کے حوالے سے ٹوئٹر نے اپنے شراکت داروں کو آگاہ کر دیا تھا۔

ماضی میں دیکھا جائے تو جب ٹوئٹر کی ایس ایم ایس سروس عروج پر تھی تو متعدد صارفین اس کے ذریعے ٹوئٹ شیئر بھی کرتے تھے، اکاؤنٹ بھی بناتے تھے اور اکاؤنٹس بھی فالو کر لیا کرتے تھے۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر کمپنی نے اپنے ٹوئٹر سپورٹ پیج سے گزشتہ برس ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ صرف چند مقامات کے علاوہ پوری دنیا میں ٹوئٹر ایس ایم ایس سروس یعنی موبائل پیغامات سے ٹوئٹ کرنا بند کر دیئے گئے ہیں۔