ایک ہی وقت میں 50 افراد سے رابطہ ممکن، واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

Last Updated On 18 May,2020 09:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ واٹس ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی مدد سے ایک ہی وقت میں 50 افراد سے ویڈیو پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔

اس نئے فیچر کو حال ہی فیس بک نے میسنجر صارفین کے لیے پیش کیا تھا۔ اب اسے واٹس ایپ صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا گیا ہے جو پاکستانیوں کیلئے بھی دستیاب ہے۔ اس کی مدد سے وہ براہ راست گروپ کالیں کر سکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو چیٹ اوپن کریں اور وہاں موجود روم آپشن پر کلک کریں، یہ نیچے اٹیچمنٹ ٹولز کے آپشنز میں ہوگا۔

اس پر کلک کرنے سے فیس بک میسنجر رومز ونڈو اوپن ہو جائے گی جس کے بعد ویڈیو کال کی جا سکے گی۔ یہ سہولت بالکل مفت فراہم کی گئی ہے۔