وزیراعظم نے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا

Last Updated On 18 May,2020 08:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، انھیں سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کی جگہ عامر اشرف خواجہ کو سیکرٹری صحت تعینات کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 22 کے عامر اشرف خواجہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔

سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ادھر طارق الہدیٰ شاہ کو ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔